حکومت اسلام کے منافی کوئی قانون نہ لائے:مولاناناصر مدنی
لاہور(خصوصی نامہ نگار+سٹاف رپورٹر) مذہبی سکالر مولانا ناصر مدنی نے کہا ہے کہ غیر مسلم لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کر کے چھوڑ دینا غیر شرعی اور شرمناک ہے، زبردستی اسلام قبولیت کو شریعت نہیں مانتی ، پاکستان میں اسلام قبولیت کے طریقہ کار کو آسان بنادیا جائے ،جو اب شدید مشکل ہو چکا ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ناصر مدنی نے کہا کہ اس معاملے میں اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار قابل تحسین ہے۔ ختم نبوت ؐپر ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ہمارے نزدیک وہی عزت دار ہیں جو نبی ؐ کے غلام ہیں، حکومت کوئی قانون ایسا نہ لائے جو اسلام کے منافی ہو۔ انہوں نے کہاکہ رسول پاک ؐاللہ کے آخری نبی ہیں، فرقہ واریت چھوڑ کر تمام مسلمان یکجا ہوجائیں ۔