بھارت مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے:علامہ عبدالخالق
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ ہندوستان مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے، کسی انسان کو صرف اس کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر قتل کر دینا ریاستی دہشت گردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلع لاہور کے ذمہ داروں ایڈووکیٹ حیدر کھوکھر ، نجم خان، سید حسین زیدی ،کامران جعفری، آغا علی شیر اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں آر ایس ایس کے دہشت گرد بنگالی مسلم آبادی پر ظلم و ستم ڈھاتے رہے، ہندوتوا ایک دہشت گرد سوچ ہے، اس بات سے واضح ہو جاتا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے صحافی بھی مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے میں پیش پیش رہے۔