• news

شہر میں چینی کی مسلسل فراہمی کے لیے دو ملز مختص کر دی گئیں:ڈی سی لاہور

لاہور (سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت شہر میں چینی کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عمران مقبول اور ڈی او انڈسٹریز اظہر گجر نے شرکت کی۔ ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ شہر میں چینی کی مسلسل فراہمی کے لیے دو ملز مختص کر دی گئی ہیں ۔کین کمشنر نے 39467 میٹرک ٹن کوٹہ لاہور کے لئے مختص کیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ملوں کے اکاؤنٹس میں رقم کی ادائیگی کے بعد چینی اٹھائی جائے گی اور اس کے بعد لاہور کی مارکیٹوں میں چینی سپلائی کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او انڈسٹریز لاہور کے 137 ڈیلرز کو چینی اٹھانے کے سلسلے میں انگیج رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی فروخت کو 89.75 روپے میں یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن