کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
… پس اب تو یقیناً خوشخبری سنانے والا اور آگاہ کرنے والا آ پہنچا اور اﷲ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے o اور یاد کرو موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا‘ اے میری قوم کے لوگو! اﷲ تعالیٰ کے اس احسان کا ذکر کرو کہ اس نے تم میں سے پیغمبر بنائے اور تمہیں بادشاہ بنا دیا اور تمہیں وہ دیا جو تمام عالم میں کسی کو نہیں دیا o