• news

بھارتی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری شہید، 22  مسلمانوں سے زمین چھین لی 

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) بھارتی فوج نے اپنے غیرقانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر میں گھس کر تشدد کیا۔ جبکہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔ تین روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کو اپنی آبائی جائیداد سے یہ دعوی کرتے ہوئے بے دخل کرنا شروع کر دیا ہے کہ یہ جائیدادیں دراصل کبھی کشمیری پنڈتوں کے زیر استعمال رہی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنوبی ضلع اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرDr Piyush Singla  نے اعتراف کیا ہے کہ اب تک ضلع میں 22  کشمیری مسلمانوں کو ان کی جائیدادوں سے بے دخل کیا گیا ہے۔ جبکہ مزید10 جائیدادوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ اپنی مرضی سے وادی کشمیر میں کشمیری مسلمانوں نے فروخت کی ہے۔ اراضی کے جعلی دعوے کرانے والوں میں زیادہ تر پنڈتوں کی نوجوان نسل شامل ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن