قومی ترانہ کی دوبارہ ریکارڈنگ کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے 63 سال بعد قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت قومی ترانے کی ازسر نو ویڈیو ریکارڈنگ میں اظہار دلچسپی طلب کی ہے۔ قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ میں نئی آوازوں، جدید ساز اور موسیقی کو استعمال کیا جائے گا۔ نیا قومی ترانہ 2022 میں 75 ویں یوم آزادی سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ پاکستان کا اپنا آرکسٹرا نہ ہونے کے سبب دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔