الحمراء آرٹس کونسل عشرہ رحمت اللعالمینؐ تزک و احتشام سے منائیگی
لاہور (سپیشل رپورٹر) الحمراء آرٹس کونسل عشرہ رحمت اللعالمینؐ تزک و احتشام سے منائے گی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس کا کہنا ہے کہ الحمرا ’’اسم محمدؐ‘‘ کے عنوان سے مقابلہ خطاطی منعقد کرے گا،مقابلہ کامقصد سیرت النبیؐ کو اجاگر کرنا ہے۔الحمراء اسلامی ورثہ کو احسن انداز میں اجاگر کر رہا ہے،مقابلہ جیتنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔حضرت محمد مصطفیؐہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں،اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کا کہنا ہے کہ وجہ تخلیق کائنات،رہبر انسانیت،خاتم النبین ؐہمارے ایمان کی بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ مقابلہ خطاطی میں شرکت کیلئے اپنی پینٹنگ جمع کروانے کی آخری تاریخ 04اکتوبر ہے۔روایتی و مصورانہ خطاطی کے الگ الگ کیٹیگری پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25،25ہزار،دوسری کو 15،15ہزارجبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والے آرٹسٹ کو10،10ہزار انعام دیا جائے گا۔آرٹسٹ 'محمد صلی اللہ علیہ والہ وصلم کی شان میں آیات،درود شریف، نعتیہ اشعار لکھ یا پینٹ کر سکتے ہیں۔