• news

دنیا وآخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ اطاعت مصطفٰیؐ ہے، میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عقیدۂ توحید دین و ایمان کی اساس ہے،دنیا وآخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ اطاعت مصطفٰیؐ ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامعہ مسجد قدس  اوکاڑہ رؤف مارکیٹ میں اجتماع اور بعد ازاں وینس چوک تک عظمت توحید و حرمت رسولؐؐؐؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا اس لیے یہاں صرف اور صرف قرآن وسنت کا قانون ہی چل سکتا ہے ۔میا ں محمد جمیل نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے وطن عزیز میں ہمیشہ سازشوں میں مصروف رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئین کی رو سے پارلیمنٹ پابند ہے کہ وطن عزیز میں مذہب اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف کسی بھی قسم کی قانون سازی  نہ ہونے دے۔اس موقع پر دیگر علماء کرام، وکلائ،دانشوروں،صحافیوں نے بھی خطاب کیا جبکہ ریلی میں سینکڑوں  افراد  نے شرکت کی ۔  

ای پیپر-دی نیشن