نیشنل کرکٹ لیگ پاکستان کیخلاف سیریز کی تیاری میںمدد کریگی : حبیب البشر
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر حبیب البشر نے کہا ہے کہ نیشنل کرکٹ لیگ پاکستان کیخلاف نومبر دسمبر میںسیریز کی تیاری میںمدد دے گی ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگال ٹائیگرز کی یہ پہلی سیریز ہوگی ۔ نیشنل کرکٹ لیگ گزشتہ سال پہلے ملتوی ہوئی تھی جسے بعد میں کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔امید ہے کہ لیگ کے میچز دو شہروںمیں کھیلے جائیں گے ۔ بیس سے بائیس کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے سکواڈ تشکیل دیدیئے گئے ہیں ۔ امید ہے یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا ہو گا۔