• news

اعصام الحق قریشی بھارتی روہن بوپانا کیساتھ ان ایکشن ہونگے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹینس کورٹ میں انڈو پاک ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستا ن کے اعصام الحق اور انڈیا کے روہن بوپانا کی جوڑی ایک بار پھر ایکشن میں ہوگی۔اعصام الحق اور روہن بوپانا کی جوڑی نے ستمبر 2014 کے بعد اس سال مارچ میں میکسیکو میں ایک ٹورنامنٹ کھیلا تھا جس کے بعد دونوں 6 ماہ بعد اب ایکبار پھر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اتریں گے۔ دونوں پلیئرز ایک ساتھ صوفیا اوپن میں ایکشن میں ہوں گے۔اس حوالے سے اعصام الحق  کا کہناتھا کہ اس سال کے ا?غاز میں 7 سال بعد ایک ٹورنامنٹ روہن کے ساتھ کھیلا تھا مگر اس بار زیادہ ٹورنامنٹس کیلئے شراکت داری بنائی جارہی ہے جس کا پہلا میچ صوفیا اوپن میں منگل کو ہوگا۔ اعصام الحق نے مزید کہا کہ3،4 ٹورنامنٹس ساتھ کھیلنے کے بعد مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں کی جوڑی کو 2010 کے یو ایس اوپن کا فائنل کھیلنے کے بعد کافی پذیرائی ملی تھی جبکہ  دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ ڈبلز میں5  ٹائٹلز جیتے ہیں اور ایک موقع پر دونو ں کا شمار ٹینس ڈبلز میں ٹاپ10 جوڑیوں میں ہوتا تھا۔ اعصام الحق پر اْمید ہیں کہ ری یونین کے بعد ان کی اور روہن کی جوڑی ایک بار پھر کامیابیاں سمیٹے گی۔

ای پیپر-دی نیشن