• news

گھٹنے کی سرجری ‘طبیعت بہتر‘کورٹ واپسی کی جلدی نہیں : راجر فیڈرر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سوئٹزرلینڈ نے معروف ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ ابھی کورٹ میں واپسی کا ارادہ نہیں ہے ۔ گھٹنے کی سرجری کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔ چالیس سالہ ٹینس سٹار نے مزید کہا کہ سرجری کے بعد سب سے پہلا کام اپنے پائوں پر چلنا ہے ‘پھر دوسرے کاموں پر توجہ دونگا۔ صحت ٹھیک ہونے پر ٹینس پر توجہ دونگا۔ کورٹ میں واپسی کیلئے مزید چند ماہ لگ سکتے ہیں ۔ ہوسکتا ہے آئندہ سال تک ٹینس کھیلنے کے قابل نہ ہوسکوں ۔ ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ اس وقت کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتا ۔ یہ میری زندگی کا مسئلہ ہے ۔ پہلے یقین کرنا چاہتاہوں کہ میں وہ سب کچھ کر سکتا ہوں جو کرنا چاہتا ہوں ۔ کسی چیز کی جلدی نہیں ۔ اس وقت بہتر محسوس کر رہا ہوں ۔ برا وقت آیا مگر اس وقت بہت خوش ہوں ۔ مرحلہ وار کھیل کے میدان میں واپسی ہوگی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن