• news

عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد لائینگے نہ کسی مہم کا حصہ بنیں گے ، رانا تنویر

 فیروزوالا( نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف کسی مہم کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی انکے خلاف عدم اعتماد لائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں سے ملکر پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے ایسی تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کیمپ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور، صدر پی پی 138چوہدری محمود اختر گورایہ، اور چوہدری لیاقت علی گلزار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف صحت یاب ہوکر وطن واپس آجائیں گے انکی میڈیکل رپورٹ موجود ہے وہ ابھی واپس نہیں آسکتے انکے علاج میں کوڈ 19رکاوٹ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن