ہر سیاسی میدان میں کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، اعجاز چوہدری
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر و سینیٹراعجازاحمدچوہدری نے اپنے انتخابی حلقے این اے 133 میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور مہم کا آغاز کردیا۔ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا اور نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی، کنونشن میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی گئی کہ ولیج اور نیبر ہڈ کو نسل میں دو خواتین کو نمائندگی دی جائے۔کنونشن سے سینیٹراعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوار وں کیساتھ پوری تیاری کیساتھ میدان میں اترے گی ۔ہر سیاسی میدان میں کرپٹ مافیا کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، حکومت جامع اورمضبوط نظام لا رہی ہے جس سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوں گے، آج ہم نے خود احتسابی کا عمل شروع کردیا ہے ۔کنونشن میں علی امتیا زوڑائچ، ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان، ناصر سلمان، میجر ر ظفر اللہ چٹھہ، شبیر سیال، ڈاکٹر طاہر علی جاوید، شیخ امتیاز محمود، ملک عامر کھوکھر، روبینہ شاہین، علی رشید، جاوید اکرام ٹونی، ڈاکٹر شاہد صدیق، زریں رحما ن، ڈاکٹر مصباح ظفر، تنزلہ عمران،رانا جاوید عمر، فیاض بھٹی، عبدالکریم کلواڑ،عفیف صدیقی، نسیم زہراہ، جاوید ضمیر، راجہ شہزاد، میاں ثاقف محبوب، رانا حرم، ملک مبشر لال،یوسف میو، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ سمیت یوتھ، لیبر ونگ، خواتین، مینارٹی ونگ کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔