نوشہرہ ورکاں:2 گراں فروشوں کیخلاف مقدمہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نو ائے وقت) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی ہدایت پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ اکرام اللہ نے سلیم پورہ اور بھڑی موڑ میں چھاپہ مار کر گراں فروشی کے الزام میں عامر جاوید بٹ اور ارسلان یعقوب کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا انہوں نے فرضی گاہک کو بیسن سرکاری ریٹ 135 روپے فی کلو کی بجائے 150 روپے فروخت کیا تھا۔