ٍگھرمیں گیس لیکیج سے آتشزدگی ‘دھماکہ ‘2خواتین سمیت 4افراد زخمی
لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میںایک گھرمیں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی اور دھماکے سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صائم نامی شخص نے فیکٹری ایریاکے علاقے ماڈل کالونی نمبر دو میں کرائے پر گھر لے رکھا تھا۔گزشتہ روز گھر کے کمرے میں ماچس جلائی توگیس لیکج کے باعث زورداردھماکہ ہوااور آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں بشریٰ، رانی ،عابد اور جاوید چار افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چاروں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق صبح جب آگ جلائی گئی تو کمرے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔