• news

ہر مسئلہ کا حل قرآن و حدیث  میں موجود ہے: ابرار ظہیر

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنمامولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا ہے کہ ہر مسئلہ کا حل قرآن و حدیث میں موجود ہے ۔ انہوں نے کامونکی کے دورہ کے دوران نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف اور صرف اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مگر بدقسمتی سے آج اتنے سال گزرنے کے باوجود بھی یہاں اسلام کا نفاذ نہ ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں مل کر اتحاد اور اتفاق کے ساتھ قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے جہاد کریں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن