• news

lفضائی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کیلئے امریکی امداد فلسطینیوں سے دشمنی ہے، حماس

غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کیلئے امریکی امداد فلسطینیوں سے دشمنی ہے۔  حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ امریکی کانگریس کا صہیونی ریاست کے فضائی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کے لیے مزید فنڈ کی منظوری دینا صہیونی ریاست کو ناقابل تسخیر نہیں بنا سکتا۔فضائی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کیلئے امریکی امداد فلسطینیوں سے دشمنی ہے، امریکی کانگریس کی طرف سے آئرن ڈوم کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ امریکا کا فلسطینیوں کے خلاف مسلسل تعصب اور قابض اور ظالم اسرائیلی ریاست کے مظالم کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف دشمنی اور مظالم میں امریکا اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کو دبانے اور ان کی امنگوں کو کچلنے میں ملوث ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکیوں کا واضح کردار موجود ہے۔تحریک کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے صیہونی آئرن گنبد کے لیے امداد قابض دشمن کی فوجی صلاحیتوں کی مسلسل حمایت اسے ہماری سرزمین پر سکیورٹی فراہم نہیں کرے گی اور نہ ہی اسے حملوں سے مضبوط بنائے گی اور نہ مزاحمت ، اور اس کی قسمت کا خاتمہ ہونا ہے۔
حماس 

ای پیپر-دی نیشن