• news

 اقوام متحدہ میں عمران خان کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر :شاہد صد یق 

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ میں عمران خان کے خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان نے جامع خطاب کیا اور حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترجمانی کی، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر، فلسطین اور خطے میں امن پر دوٹوک موقف پیش کیا ۔ اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کا خطاب قومی امنگوں کا بھرپور ترجمان اور موجودہ تقاضوں کا آئینہ دار ہے جس کی جس قدر بھی تعریف کی جائے کم ہے، ایک مرتبہ پھر عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نے بہادرانہ انداز میں آواز اٹھائی ہے اور بلا شبہ عمران خان ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر ہورہا ہے۔ اور اب ترقی یافتہ بھی ہمارے موقف کو اہمیت دیتے ہیں، اقوام متحدہ میں خطا ب کے دوران عمران خان نے ملکی اور بین الاقوامی مسائل کا احسن انداز میں احاطہ کیا ہے اورپاکستان کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ملکوں کے ایشوز کو بھی اجاگر کیا ہے۔
شاہدصدیق

ای پیپر-دی نیشن