• news

غوث علی شاہ، ظفر علی شاہ کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شامل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، سابق وفاقی وزیر سے ظفر علی شاہ ، بیرسٹر مرتضیٰ مہیسر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سیاسی رہنمائوں نے گورنر ہائوس میں وزیراعظم سے ملاقات میں شمولیت اختیار کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ اور حلیم عادل شیخ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔ وزیراعظم سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے بھی وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور تحریک انصاف کو آنے والے الیکشن میں مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی میں اندرون سندھ سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن