منی لانڈرنگ : برطانوی عدالت نے شہبازشریف اور فیملی کے بنک اکاؤنٹس بحال کردیئے
لندن (عارف چودھری) ایک برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور انکے خاندان کے بنک اکاؤنٹس بحال (غیر منجمد) کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ یہ حکم کرپشن اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے ثبوت موجود نہ ہونے کی بنیاد پر دیا گیا۔ اس حوالے سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے 21 ماہ تک شہباز شریف اور سلمان شہباز کے بنک اکاؤنٹس کا جائزہ لیا اور 20 برس تک ہونے والی بنک ٹرانزیکشنز کو دیکھا۔ تاہم منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ این سی اے نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ کو پیش کر دی۔ شہباز شریف اور انکے بیٹے سلمان شہباز کے بنک اکاؤنٹس دسمبر 2019ء میں منجمد کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ این سی اے نے شہباز شریف سے رابطہ کر کے ان سے بھی بنک اکاؤنٹس کی تفصیل مانگی تھی۔