• news

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی گئی 

  کوئٹہ(آئی این پی )  بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی، اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے، مسلح افراد مسافروں کے سامان سمیت بس بھی لے گئے۔ لیویز کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبرپی کے جارہی تھی، بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، جہاں مسافر کھانا کھا رہے تھے، کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب میں اور لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن