• news

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے نامزد نمائندہ کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے نامزد نمائندہ  ایستھر پیریز روئز نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی۔  ائستھر روئیز کے ساتھ آئی ایم ایف کی سبکدوش ہونے والی نمائندہ  ٹریسا سانچیز بھی تھیں۔ وزیر خزانہ نے نامز دنمائندہ کو مبارکباد دی اوان کے لئے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی مشکل وقت میں بروقت امداد فراہم کرنے پر سراہا۔وزیر خزانہ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے حکومت کے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ حکومت وبائی امراض کی وجہ سے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے انتظامی ، پالیسی اور امدادی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے محصولات کی وصولی کو بڑھانے اور موجودہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ تمباکو کے ٹریک اینڈ ٹریس پر عمل درآمد یکم اکتوبر 2021 سے شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکلر ڈیٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاور سیکٹر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔آئی ایم ایف کے نئے نمائندے نے زندگی اور معاش کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے سمارٹ اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کی ایک سیریز کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو سنبھالنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی۔

ای پیپر-دی نیشن