ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو شوگر ملز سے چینی سٹاک اٹھانے سے تاحکم ثانی روک دیا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز سے چینی کا سٹاک زبردستی اٹھانے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کوشوگرز ملز سے چینی کا سٹاک اٹھانے سے تاحکم ثانی روک دیا۔عدالت کا پنجاب حکومت کو شوگرز ملز کے خلاف تادیبی کا رروائی سے بھی روک دیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس مزید سماعت کے لئے جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت کو بھجوادیا اور قرار دیا کہ جسٹس شاہد جمیل خان شوگرز ملز کے کیسز سن رہے ہیں مناسب ہے یہ کیسز بھی وہی سنیں متعلقہ حکام شوگر ملوں کے خلاف کارروائی نہ کریں۔ پرسوں تک انتظار کریں جو عدالت حکم پاس کرے گی اس حکم پر عمل درآمد کیا جائے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو مل سمیت دیگر شوگر ملوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔