سیاحت کے فروغ میں الحمراء کا اہم کردار ہے،اعجاز احمد منہاس
لاہور( سپیشل رپورٹر) ہماری ثقافت، خوبصورت دلکش سرزمین سیاحت کیلئے نہایت ساز گار ہے ۔ سیاحت کے فروغ میں الحمراء کا اہم کردار ہے،دْنیا بھر میں پاکستانی تہذیب و تمدن کا پرچار کر رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اعجاز احمد منہاس نے موسیقی کے سلسلے ’’فنکار ہمارے‘‘ میں کیا۔انور رفیع نے ’’جانو سن ذرا‘‘،’’اپنا بنا کے دل لاکے‘‘،’’میری وفا میرے وعدے‘‘ و دیگر گیت پیش کئے اور اس موقع پر کہا کہ معیار ی آرٹ کی گہما گہمی الحمراء کی روایت رہی ہے۔