• news

یوئیفا کی سپر لیگ کا منصوبہ بنانیوالے 3کلبوں کیخلاف کارروائی  کالعدم قرار

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) یوئیفا نے یورپیئن سپر لیگ کا منصوبہ بنانے والے کلبز بارسلونا ‘یووینٹس اور ریال میڈرڈ کیخلاف کارروائی روک دی ۔ 12کلبوں نے لیگ کرانے کا منصوبہ تشکیل دیا تھا ‘بعد ازاں 9کلب منصوبہ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ میڈرڈ کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ یوئیفا کو لیگ کا منصوبہ پیش کرنیوالے باقی تینوں کلبز کو سزا نہیں دینی چاہیئے اور کارروائی کالعدم قرار دیدی۔ 

ای پیپر-دی نیشن