بلوچستان اسمبلی: ناراض ارکان کا مائنس جام کمال کے بغیر مذاکرات سے انکار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہے۔ بی اے پی کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات برقرار ہیں۔ ناراض ارکان نے جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی اے پی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس تین اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی کریں گے۔ ناراض ارکان وزارتوں سے مستعفی ہونے پر غور کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ناراض ارکان نے مائنس جام کمال کے بغیر مذاکرات سے بھی انکار کر دیا۔