• news

 سنکیانگ کی ترقی نے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر کیا، نور الحق قادری 

اسلام آباد(خبر نگار)چین کے علاقے سنکیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی نے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر کیا ہے یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سنکیانگ ایک خوبصورت اور بے نظیر علاقہ کے عنوان سے چینی سفیر کی میزبانی میں ویبنارسے خطاب کے دوران کہی ۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس ویبنار میں چینی سفیر، چینی علاقہ سنکیانگ کے اعلی حکام  نے ویب لنک کے ذریعے شرکت کی چینی سفیر نے تعارفی کلمات کے بعد گورنر سنکیانگ نے علاقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مقامی آبادی کے تاثرات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے لوگ چین اور چینی عوام کے لئے بہت زیادہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں  اپنی ملاقاتوں کے دوران چینی سفارتخانے کو ہمیشہ اس خطے کے مسلمان باشندوںکی بہتر زندگی کیلئے متوجہ پایا چین نے اپنے قانون کے ذریعہ مذہبی عقائد اور آزادی کے تحفظ کی ضمانت دی ہے اسلام وہ بنیادی اصول ہے جو ہماری اقدار کا تعین کرتا ہے اور ہمارے طرزِ زندگی کو کنٹرول کرتا ہے چین مسلمانوں کے حج رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور دیگر مذہبی تہوار منانے کی آزادی فراہم کرتا ہے  ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے اپنے ذاتی دورہ سنکیانگ کی خوشگوار یاداشتیں بھی بیان کیں۔

ای پیپر-دی نیشن