• news

سنٹرل سلیکشن بورڈکا اجلاس،200سے زائدافسروں کو ترقیاں دیئے جانے کا امکان

  اسلام آباد( محمدصلاح الدین خان سے)سنٹرل سلیکشن بورڈکا اجلاس چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی سربراہی میں جاری ، گریڈ20کے200سے زائدافسران کو گریڈ21میںترقیاں دیئے جانے کا امکان ہے، اجلاس کے پہلے روز مختلف سروسز گروپ، پی ایس پی، پاس،ریونیو،کسٹم، او ایم جی ،ایس جی، انفارمیشن وغیرہ کے افسران کی فائلوں کی جانچ پڑتال ، تبادلہ خیال کیا گیا سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اثاثہ جات ،کسی مقدمہ یا سکینڈل کے حوالے سے تفصیلات جمع نہ کرانے والے افسران کو ترقیوں کی فہرست میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترقیوں کی فہرست میں میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس میں گریڈ 20کے جوائنٹ سیکٹریز میں منیر علی اصغر، سعدیہ سروس جواد، رنا اکبر حیات، شعیب پرویز، زاہد مقصود، محمدوشیاق، عابد راشد، محمد اکرم، فاروق سلطان، سید علی رضا، فخر رمضان اعوان، ارشد فرید خان، احمد تیمور ناصر ، اختر حسین شاہ، سراج نجیب، وزیر پرویز، شہباز علی منصور، سید احمد معروف، افضل خان، احسن ممتاز، اختر منیر،قمر بشیر ، ندیم حیدروغیرہ شامل ہیں جن کوگریڈ21میں ترقیاں ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)کے جن افسران کو گریڈ20سے 21میں پرموشن ملنے کا امکان ہے جن ناموں پر غور کیا جارہا ہے  ان میں پنجاب میں تعینات قاضی محمد اسلم، ملک بشیر احمد خان، عبدالروف رانا، کامران انجم، ملک شوکت فیروز، طارق محمد خان بابر، سندھ میں میں تعینات ذوالفقار علی لارک، اعجاز احمد ، سید عامر عباس شاہ، اسد اعجاز ملہی، محمد فاروق اعظم ، محمد فاروق احمد ، ارشد حسین زیدی، ملک محمد اصغر عثمان ، خیبر پختوانخواہ کے ثنا اللہ عباسی، محمد نعم ،صلاح الدین محسود، بلوچستان میں تعینات محمد شہزاد آصف خان، محمد اظہر اکرم،فدا حسین شاہ، پرویز احمد چانڈیو، اللہ بخش، صاحبزادہ بلال عمر ، جی بی میں تعینات افضل محمود بٹ کے نام شامل ہیں۔ اعلیٰ بیورو کریسی کی ترقیوں کے حوالے سے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج بروز بدھ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن