• news

سعودی عر ب کی مختلف جیلو ں میں  2223 پاکستانی قید ہیں

اسلا م آبا د (فر حا ن علی سے)سعودی عر ب کی مختلف جیلو ں میں قید پا کستا نیو ں کی کل تعداد 2223ہے ۔ وستاویزات کے مطا بق بیرون ملک روزگار کی تلا ش میں جا نے والے پاکستانی چھوٹے بڑ ے مقدمات میں ملوث ہو نے کی وجہ سے سالہا سال سے جیلو ں میں قید ہیں ۔بیرون ملک جیلو ں میں قیدپاکستانیو ں میں سے ایک بڑ ی تعداد سعودی عر ب کی جیلو ں میں قید ہے ۔پا کستان کے ریا ض میں تعینات قونصلر کے مطا بق 1027قیدی جیلو ں میں قید ہیں جبکہ پاکستان کے جد ہ  میں تعینا ت قو نصلر کے مطا بق سعودی عر ب کے ویسٹرن ریجن میں قید پا کستانیو ں کی تعداد 1196ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن کے 7مئی2021کے دورہ سعودی عر ب کے دوران قید یو ں کی رہا ئی کا معاہد ہ ہواجس کے مطا بق تما م ملزمان کو ماسوائے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو اپنی بقیہ سزا مکمل کر نے کے لیے پاکستانی جیلو ںمیں منتقل کیا جائے گا۔معاہدہ میں تو ثیق سعودی عر ب کی جا نب سے التواء کا شکار ہے ۔ معاہد ہ میں تو ثیق پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاکستان کے سعودی عر ب میں تعینات سفیر نے  25اگست 2021 کوسعودی عر ب کے وزیر داخلہ سے ملاقات بھی کی ۔ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر داخلہ کی جانب سے معاہدہ کی توثیق کے عمل کو تیز کر نے کی یقین دہا نی کرائی گئی ہے ۔ قبل ازیںوزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستا ن مشن کی کا وشوں سے سعودی حکام کی جانب سے 131پاکستانی قیدیوں جن میں19قیدی وہ بھی شامل ہیں جن کی سزا سعودی انٹیلی جنس کی جانب سے ختم کی گئی ہے ۔ان تما م پاکستانیو ں کو واپس وطن بھیج دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن