پنجاب بھر میں میٹرک و انٹر کے نتائج کا اعلان مؤخر
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹر اور میٹرک کے نتائج کا اعلان موخر کردیا بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز نے 30ستمبر کو انٹر اور 16اکتوبر میٹرک کے نتائج کا اعلان کرنا تھا مگرپرموشن پالیسی کی کابینہ سے منظوری نہ ہونے کی بناء پر میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا شیڈول ملتوی ہوگیا ہے۔