• news

 صدارتی آرڈی نینس کے خلاف تاجر آج اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پرہاسپیٹلیٹی کے کاروبار پر پروفیشنل ٹیکس میں300فیصد اضافے ، دکانوں کے اندر مانیٹرنگ ڈیوائس کی تنصیب ،پوائنٹ آف سیل اورتمام تاجروں کی ٹیکس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈی نینس کے خلاف تاجر آج بدھ دوپہراسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے ،شادی ہالوں ، مارکیوں ،ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ،فوڈ اینڈ کیٹرنگ ،گیسٹ ہائوسز اور ٹینٹ سروس کے ملازمین کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ’’ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان ‘‘، انجمن تاجران راولپنڈی کے تینوں مرکزی دھڑوں انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ سمیت شہر و چھائونی کی250سے زائد مختلف تاجر تنظیمیں اسلام آباد مارچ میں شریک ہوں گی ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر ندیم راجہ کے مطابق تمام تاجر تنظیمیں اپنے عہدیداروں کی قیادت میں مری روڈ سکستھ روڈ پر جمع ہوں گی جہاں سے آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ اور سیکریٹری عدنان سمیع کے علاوہ شاہد غفور پراچہ ، ارشد اعوان ،ندیم شیخ اور تاج عباسی سمیت دیگر قائدین کی قیادت میں تاجر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے ندیم راجہ نے کہا کہ ہاسپیٹلٹی کاکاروبار جو کورونا کی وجہ سے پہلے ہی2سال سے بند ہونے کے باعث تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، انجمن تاجران راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری ندیم شیخ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پوائنٹ آف سیل ، سیلز ٹیکس اور صدارتی آر ڈی نینس حکومت کے جابرانہ فیصلے ہیں، انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں جب کہ کاروبار بالکل ختم ہو چکے ہیں اور تاجروں کے لئے سفید پوشی کا بھرم مشکل ہو چکا ہے ان حالات میں راولپنڈی شہر و کینٹ کے تاجر ہر دکان سے کم از کم ایک شخص کی احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن