سیالکوٹ: غلط فہمی پر استاد کا نویں کے طالب علم پر بدترین تشدد‘ بچے کی حالت غیر
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول گندم منڈی کے استاد نے نویں جماعت کے طالب علم کے ہاتھوں کی انگلیاں اور کندھے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ کے علاقہ مین بازار کے رہائشی محمد سعید کا جواں سالہ بیٹا عثمان سعید گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول گندم منڈی میں زیر تعلیم ہے۔ مذکورہ سکول کے استاد ضیاء اللہ گھمن نے نویں جماعت کے طالب علم عثمان سعید کو غلط فہمی پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی۔