مودی کے ناکام دورہ امریکہ کو جعلسازی سے کامیاب قرار دینے کی کوشش
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) مودی کے ناکام دورہ امریکہ کو جعل سازی سے کامیاب قرار دینے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ایک بار پھر بھارت کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی رہنماؤں نے امریکی اخبار کا جعلی فرنٹ پیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ نیو یارک ٹائمز کے جعلی فرنٹ پیج پر مودی کو زمین کیلئے آخری امید قرار دیا گیا۔ امریکی اخبار کو بھی جعلی پوسٹ کیخلاف بیان جاری کرنا پڑا۔