• news

پٹرول 5.25 ‘ ڈیزل 3.50 روپے لٹر مہنگا ہو گا‘ سمری ارسال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ پٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہوگا۔ اس وقت پٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لٹر ہے۔ ڈیزل پر فی لٹر 5 روپے 14 پیسے لیوی عائد ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن