• news

ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں :ملک اقبال 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی اور خوشحالی اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی جلد ہی ملک میں انصاف کا بول بالا اور کرپشن کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ہوگا ملک کی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے کرپٹ سیاستدانوںنے ملک اور قوم کو لوٹنے کا نام سیاست رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی بلا امتیاز احتساب کا نام لیا جاتا ہے تو کرپٹ عناصر پر زلزلہ جاری ہو جا تاہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حاجی ملک اقبال نے کہا کہ  بد عنوانی سے پا ک پاکستان پی ٹی آئی کا عزم ہے وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کی احتساب سے بچنے کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے جو سمجھتے تھے کہ حکومت چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں حکومتی کارکردگی دیکھ کر آج منہ میں انگلیاں دبائے بیٹھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن