حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی: منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) سٹی کے صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکمرانوں نے طے کر رکھا ہے کہ عوام کوکسی سطح پر ریلیف نہیں دیا جائے گا، حکومتی دعوؤں کے باوجود اشیا ء خوردونوش میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور ابھی بھی آٹا، چینی، دال اور سبزی جیسی روز مرہ ضرورت کی اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہے وفاقی حکومت نہ تو ڈھنگ سے کوئی قانون سازی کررہی ہے اور نہ عوامی مسائل حل کررہی ہے جو قابل افسوس ہے، اپنے ایک بیان میں میاں منور اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام کے مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت ممکن ہوسکتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکومت مہنگائی میں آئے روز مزید اضافہ کر کے عوام کے غم و غصہ میں اضافہ کر رہی ہے، حکومت عوام کو سہولیات تو دے نہیں رہی لیکن چاہتی ہے کہ عام آدمی جو کماتا ہے وہ حکومت کو دے دے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے ۔