شہباز شریف کو عوام کی لوٹی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑیگا: شنیلا روتھ
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاہے کہ شہبازشریف اپنی جھوٹی پریس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کی باشعور عوام کو گمراہ نہیں ،شہبازشریف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیںانہیں عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پا ئی کا حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے ٹولے کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، ماضی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے ملک سے معاشی دہشتگردی کی ، عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ۔