حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے مہنگائی سے نجات دلائیں :ریاض ورک
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی چیئرمین چودھری ریاض ورک نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں اور اپنے وعدے کے مطابق 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دیں ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے ان کی اہلیت کا پول کھول دیا ہے آئے روز ہوشربا مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قلت حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا واضح ثبوت ہے، جمہوریت کے نعرے لگانے والوں نے عوام دشمن پالیسیاں بناکر جمہور کی توہین کی ہے۔