ملکی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنانے کا وعدہ پورا کرینگے:پیر سکندر شاہ
فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما پیر سکندر شاہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے دور میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بنا رہا کرپشن کی اس بہتی گنگا میں سابق کرپٹ حکمرانوں نے خوب ہاتھ دھوئے، اپوزیشن جماعتوں کے نام نہادلیڈرز کو ملکی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاہ رہی، حکومت کی طرف سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت شہریوںکا معیار زندگی بلند ہورہا ہے انتخابی وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جارہی ہے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔