ن لیگ ‘ پیپلزپارٹی دوبارہ کبھی برسر اقتدار نہیں آسکیں گی : اعظم حسین ‘ سجاد حسین
اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خود کو حقیقی محب وطن جماعت ثابت کیا ہے 22 سالہ طویل جدوجہد کے بعد ملنے والا اقتدار کسی غیر سیاسی قوت کی مرہون منت نہیں خود وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے حکومت عوام کے ووٹ سے تشکیل پائی ہے اور عوام کا دیا گیا مینڈیٹ سبوتاژ نہیں ہونے دیگی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اب کبھی دوبارہ برسر اقتدار نہیں آسکیں گی یہ اپنی سیاسی ساکھ بری طرح کھو چکی ہیں عوام 2023 کے عام انتخابات میںبھی پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دیکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچائیں گے۔