پی ٹی آئی حکومت وسائل کا ر خ عوا م کی طرف موڑنے کیلئے کوشاں: تنویر احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑنے کیلئے کوشاں ہے، موجودہ حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ملک میں اداروں کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، تمام شعبوں کو فعال کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے اور غریب عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،قومی دولت لوٹنے والوں پر خوف طاری ہے اور احتساب سے بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔