مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹبالر ارون وین بساکا پر 2میچوں کی پابندی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹبالر ارون وین بساکا پر یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دو میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ۔ 23سالہ دفاعی کھلاڑی چودہ ستمبر کو کھیلے جانے والے میچ میں حریف کھلاڑی کو غلط ٹیکل کرنے پر مسلسل دو سرخ کارڈدکھائے گئے تھے ۔ وہ گزشتہ رو ز ہوم گرائونڈ پر ولاریال کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکے ‘وہ بیس اکتوبرکو اٹلانٹا کیخلاف بھی میدان میں نہیں اتر سکیں گے ۔ سوئس ٹیم کو مداح کے میدان میں اترنے اور عوامی راستہ روکنے پر اکتیس ہزارپائونڈ جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔ ہجوم کی مداخلت پر لیسسٹر اور نیپولی کو بھی جرمانہ کیا گیا ہے ۔ فوکسز کو سترہ ہزار دو سو پائونڈ جبکہ اٹالین سائیڈکو آٹھ ہزار چھ سو پائونڈ جرمانہ کیا گیا ہے ۔