سری لنکن کرکٹر اسیرو ادانا پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کرکٹراسیرو ادانا پاکستان میں کھیلنے کیلئے بیتاب ‘33 سالہ سری لنکن آل راؤنڈر نے پیغام شیئر کیا جس میں کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک محفوظ جگہ ہے، میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان‘ کا بھی استعمال کیا۔