• news

ٹانک میں آپریشن : کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر ہلاک ، کیپٹن شہید

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر شیر خان مارا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکپتن سے تعلق رکھنے والے27  سالہ کیپٹن سکندر نے جام شہادت نوش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن