نیشنل ایکشن پلان پر عمل دہشتگردی کیخلاف ریاستی رٹ یقینی بنائے گا: بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے ٹانک میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاولنے کہا کہ شہید کیپٹن سکندر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم شہید افسر کی مقروض رہے گی۔ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پاکستان امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا۔ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف ریاست کی رٹ کو یقینی بنائے گا۔ پی پی پی چیئرمین نے شہید افسر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔