• news
  • image

سعودی عرب کا شاندار قومی دن ، پاکستانیوںکی جانب سے بھر پور اہتمام 

مکتوب مکہ مکرمہ

ممتاز احمد بڈانی

قونصلیٹ جدہ کی ہدایت پر باقی شہروں کی طرح سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں بھی سعودی عرب کے قومی دن یوم الوطنی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی میزبانی قونصلیٹ جدہ کے مندوب اور طائف کی معروف سماجی شخصیت چوھدری خالد نے کی،تقریب کا آغاز نوید خالد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سعودی شہری خالد العتیبی تھے۔ پاکستان انٹر نیشنل سکول طائف کے پرنسپل قیصر خان اور چنگوانی نوجوان اتحاد کے وائس چیر مین محمد سلیم خان چنگوانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل قیصر خان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سعودی عرب ھمارا دوسرا گھر ہے۔بلکہ اب توہم زندگی کا آدھے سے بھی زیادہ وقت یہاں گزار چکے ھیں۔ اب ھمارا یہی وطن ھے یوم الوطنی منانے میں ہمیں بھی اتنی خوشی ھوتی ھے۔ جتنی سعودی بھائیوں کومہمان خصوصی خالد العتیبی نے کہا کہ پاکستانی ھمارے بھائی ہیں سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی بھائیوں کا ایک اھم کردار ہے۔جسے ھم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا جتنے پاکستانی سعودی عرب کے ساتھ مخلص ھیں۔ اس کی مثال نہیں ملتی آج مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ھو رھی ھے کہ کتنے جوش وجذبہ کے ساتھ ھمارے پاکستانی بھائی ھمارے ساتھ یوم الوطنی منا رھے ھیں ۔تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی و کامرانی کے لیئے قیصر خان نے خصوص دعا کرائی، میزبان چوھدری خالد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیات۔قریب میں عدنان عالم عثمان خان زائد العتیبی، عبدا العتیبی عبداللہ خان علی خان اور موسی خان نے بھی شرکت کی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن