• news

سلیکٹڈ ٹولہ ملک کو غار کے دور میں لے جا رہا ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ ملک کو غار کے دور میں لے جا رہا ہے۔خدانخواستہ پاکستان پر پابندیاں لگیں تو ذمہ دار والی ریاست مدینہ ہو گا۔اندرونی طور پر بیڑہ غرق کرنے کے بعد یہ پاکستان کودنیا میں تنہا کر رہے ہیں۔علی بابا اور 40چوروں نے تین برس میں عوام کو صرف مہنگائی اور بیروزگاری دی ہے۔سستی سڑکوں کا کریڈٹ لینے والوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ داؤ پر لگا دی ہے،حسن مرتضی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو بے نقاب کرتی رہیگی۔عوام خبردار رہیں،جلد پیٹرول،بجلی اور گیس بم گرنے والے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن