• news

داتا گنج بخش ؒکے عرس کی مناسبت سے قیصر امین بٹ کی رہائشگاہ پر محفل نعت 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے سینئر لیگی رہنما الحاج قیصر امین بٹ القادری کی رہائش گاہ محفل نعت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ محفل نعت میں سابق ہاکی اولمپئین چوہدری اختر رسول نے خصوصی شرکت کی۔ محفل نعت میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد سلیم عطاری نے حاصل کی۔ جبکہ قاری امجد قادری مرزا رضوان نے  نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن