انٹرنیشنل عزت رسول ؐوبتول کانفرنس کے انتظامات آخری مراحل میں داخل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیرِ انتظام 2 اکتوبر کو ناصر باغ ہونیوالی انٹرنیشنل عزت رسول ؐوبتول کانفرنس کے انتظامات آخری مراحل میں پہنچ گئے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے 200 سے زائد مشائخ عظام وسجادہ نشین حضرت کے علاوہ نامور علماء دانشور اور صحافتی حلقے کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر سے قافلے آج روانہ ہوں گے۔ ناظم کانفرنس علامہ محمد اکبر عرفانی کے مطابق دور دراز سے آنیوالے قافلوں کی رہائش کے انتظامات کر لیے گئے ہیں جبکہ ناصر باغ میں ہر صوبے سے آنیوالے شرکاء کے لیے الگ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ سٹیج پر سکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔200 سے زائد مرکزی جماعت اہل سنت کے جوان تعینات ہوں گے ۔کانفرنس کی صدارت امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری کریں گے۔