پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے، راجہ پرویز اشرف
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارٹی اور کارکنوں کو متحرک کرنے میں مقامی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، عام آدمی کے دکھ سکھ میں شریک ہو کر ہم پارٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں بیگم ناصرہ شوکت،ڈاکٹر عائشہ شوکت ،وزیر اعوان،منیر قمر واہگہ ،آصف خان،ممتاز مون خان ،رائے نوشین ،افتخار بھٹی صابر بھلہ اور پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر،جنرل سیکرٹری نثار پنوں کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا،اس موقع پرجنرل سیکرٹری حسن مرتضی،سینئر نائب صدر اسلم گل ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ بھی موجودتھے۔ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی لا ئیں گئے ۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی جانب سے سابق وزیراعظم و صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں ماڈل ٹاون میں ظہرانہ دیا گیا۔جس میں سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی ،سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شہزاد سعید چیمہ بھی موجودتھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے پر گفتگو ہوئی۔